کنٹینڈر سیریز : ایلکس پیریئرا کا تریاق، آرٹم وہیٹوف UFC میں:

Posted by

میں UFC نٹینڈر سیریز : ایلکس پیریئرا کا تریاق، آرٹم وہیٹوف

ائٹ ھیوی ویٹ چیمپیئن ایلکس پیریئرا کی دہشت ایم ایم اے کی دنیا پر طاری ہے ۔ گلوری کک باکسنگ کے دو طبقاتی برازیلی سورما کو کک باکسنگ میں سابق مڈل ویٹ چیمپیئن اسرائیل اڈیسانیا کو دو بار ہرا رکھنے کی بدولت یو ایف سی کا پروانہ ملا اور پھر ایلکس ایم ایم اے میں بھی اڈیسانیا سے ٹائٹل ہتھیانے کے بعد تاریخ رقم کرتے چلے گئے۔

مگر اب لگتا ہے کہ تاریخ پھر اپنا آپ دہرائے گی کیونکہ اڈیسانیا کی طرح کک باکسنگ میں پیریئرا کو آخری بار شکست دینے والے گلوری کک باکسنگ کے سابق دو ڈیویژن کے روسی چیمپیئن آرٹم وہیٹوف نے کل یو ایف سی کے آزمائشی پڑاؤ ڈانا وائٹ کنٹینڈر سیریز کے آٹھویں سیزن میں فرانس کے ہیوی ویٹ اسلام مصرف کو پہلے راؤنڈ میں آتشیں سٹرائکنگ کامبو سے ناک آؤٹ کر کے شمولیت کا پروانہ حاصل کر لیا۔

اس موقعے پر ایلکس پیریئرا کی جرات کو سلام پیش کرنا ہوگا کیونکہ فقط دو روز قبل خلیل راؤنٹری کیخلاف ٹائٹل کا سخت دفاع کر نے کے بعد وہ نا صرف خصوصاََ یہ مقابلہ دیکھنے کیلیئے موجود تھے بلکہ انہوں نے خود ڈانا وائٹ سے وہیٹوف کو موقع دینے کی سفارش بھی کی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پیریئرا کی طرح وہیٹوف بھی یو ایف سی میں 1-2 کا ریکارڈ لے کر داخل ہوئے اور اب 1-3 پر موجود ہیں۔

Boost post

All reactions:

22

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *