نیو یارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں ہوئے یوایف-سی 309 کے شہ ٹاکرے میں کھیل کے عظیم ترین کھلاڑی، سابق لائٹ ھیوی ویٹ اور موجودہ ھیوی ویٹ چیمپیئن جون جونز نے عظیم ترین ھیوی ویٹ کہلانے والے سٹیپے میوچچ کو یکطرفہ مقابلے میں انتہائی غیر معمولی سٹرائیکنگ، زورآور ریسلنگ اور قیامت خیز گراؤنڈ اینڈ پاؤنڈ کے ذریعے ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرکے ریٹائرمنٹ پر مجبور کر دیا۔
اوہایو شہر کی فائر بریگیڈ کے متحرک اہلکار میوچچ نے سنہ 2011 میں کیریئر کی ابتدا کی اور 2016 میں لیجنڈ کی حیثیت رکھنےوالے پانچ سال سے ناقابل تسخیر فبریشیو ورڈوم کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ھیوی ویٹ ٹائٹل ہتھیایا۔ بعد ازاں 784 دنوں پر محیط بے مثال راجدھانی میں ایلسٹر اووریم، جونیئر ڈوس سانٹوس اور فرانسس انگانو جیسے غیر معمولی حریفین کخلاف تین بار اعزاز کا دفاع کیا۔انکے دیگر قابل ذکر مفتوحین میں ڈینیئل کورمیئر ، روئے نیلسن، مارک ہنٹ اور آندرے آرلووسکی نمایاں ہیں۔
کھیل کے متوالوں کیلئے درسگاہ کی سی حیثیت رکھنے والے عظیم چیمپیئن کو ٹیم خیابان مکسڈ مارشل آرٹس خراج تحسین پیش کرتی ہے۔






Leave a Reply