UFC 307

Posted by

امریکی شہر سالٹ لیک سٹی میں منعقدہ یو ایف سی 307 کے شہ ٹاکرے میں سابقہ گلوری کک باکسنگ لیجنڈ، موجودہ دو ویٹ کلاس کے حاکم اور مختصر ترین ایم ایم اے کیریئر کے دوران اعلی تر پائے کی کامیابیوں کے ریکارڈز بنانے والے برازیلی ایلکس پواٹان پیریئرا نے پچھلے پانچ مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے والے ناک آؤٹ آرٹسٹ اور بے جگری سے مقابلہ کرنے کیلیئے معروف خلیل راؤنٹری کو چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے تیسری بار لائٹ ھیوی ویٹ ٹائٹل کا دفاع کیا۔

خلیل نے پہلے راؤنڈ میں اقدامی دباؤ برقرار رکھتے ہوئے پیریئرا کو الٹے ہاتھ کے کئی اچھے گھونسے رسید کئے اور سکور کارڈ پر حاوی دکھائی دیئے مگر دوسرے راؤنڈ سے چیمپیئن نے اپنی دسترس اور فاصلہ پیمائی کی بدولت جیب-در -جیب خلیل کے اعصاب منتشر کئے اور تیسرے راؤنڈ میں بھی سبقت بنائے رکھی۔

چوتھے راؤنڈ کے ابتدائی منٹوں میں پیریئرا یکسر جارحیت پر مائل دکھائی دیئے اور قہر آلود گھونسوں سے خلیل کو لہو لہان اور مزید دفاع سے قاصر کر دیا جس پر بالآخر تجربہ کار ریفری مارک گوڈارڈ نے مقابلہ روک کر ایلکس پیریئرا کو تکنیکی ناک آؤٹ کے ذریعے فاتح قرار دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *