Play Card

Posted by

معروف ایم ایم اے پروموشن بریو کامبیٹ فیڈریشن کے 15دسمبر کو بحرین کے خلیفہ سپورٹس سٹی ایرینا میں طے ایونٹ بریو 92 کے مجموعی کارڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستانی شائقین مجموعی طور پر پاکستان بمقابلہ بھارت نمبر 2 کی نسبت سے مشتہر ایونٹ کے کو-مین ایونٹ میں انتہائی باصلاحیت اور ابتک ناقابل شکست پاکستانی لائٹ ویٹ رضوان علی (0-0-8) اور بھارت کے سریکانت شیکھر(0-8-7) کو دوسری بار ایکشن میں دیکھیں گے۔ رضوان اگست 2024 کے ایونٹ بریو 85 میں شیکھر کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر چکے ہیں۔

ایک اور دلچسپ مقابلے میں پاکستانی بینٹم ویٹ بابر علی (0-3-8) بھارت کے محمد فرہاد (0-6-13) آمنے سامنے ہوں گے۔

بحرین کے پاکستانی نژاد ویلٹر ویٹ اسٹار عباس خان (0-3-7) بھارت کے سیٹھ روزاریو (0-5-6)سے نبرد آزما ہوں گے۔

بینٹم ویٹ کی ایک اور دلچسپ فائٹ میں پاکستان کے اسماعیل خان (0-1-8) بھارت کے یدویندر سنگھ (0-3-7) کو للکاریں گے جبکہ پاکستانی فلائی ویٹ عاقب اعوان (0-3-5) بھارت کے احتشام انصاری (0-1-6) کا سامنا کریں گے۔

ایونٹ کے شہ ٹاکرے میں الجیریا کے عبدل رحمان دریائی (0-3-9) اور لبنان کے محمد فخرالدین(0-5-16) مڈل ویٹ پر ٹکرائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *